اپوزیشن پارٹیوں کے ممبران نے پسماندہ اور دیگر ذاتوں کے لوگوں کا نوکریوں
میں ریزرویشن کا فائدہ نہ دیئے جانے پر آج راجیہ سبھا میں گہری فکر مندی
ظاہر کی۔جنتادل یو کے شرد یادو نے لازمی دستاویز ایوان کی میز پر رکھے جانے کے بعد
کہا کہ نوکریوں میں
ریزرویشن کا فائدہ دینے کے فیصلہ کو 27 سال ہوگئے ہیں
اس کے باوجود تعلیمی اداروں، بنکوں اور سرکاری زمرے کے اداروں میں نوکریوں
میں ریزرویشن کا فائدہ نہیں دیا جارہا ہے۔انہوں نے وزیراعظم کو اس تعلق سے ایک خط لکھا ہے اور ریزرویشن کو لاگو کرنا سرکار کی ذمہ داری بھی ہے۔